مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

رنگ‌برنگی دُنیا |کیمرون

کیمرون کی سیر

کیمرون کی سیر

کیمرون میں سب سے پہلے باکا قوم آباد ہوئی۔‏ اِس قوم کی پہچان اِس کے لوگوں کا چھوٹا قد ہے۔‏ پھر سولہویں صدی میں پُرتگالی یہاں آئے۔‏ اِس کے چند صدیوں بعد فولانی قوم نے شمالی کیمرون پر قبضہ کر لیا۔‏ یہ قوم مذہب کے لحاظ سے مسلمان تھی۔‏ آج کیمرون کی کُل آبادی کا ۴۰ فیصد حصہ مسیحی اور ۲۰ فیصد حصہ مسلمان ہے جبکہ باقی ۴۰ فیصد آبادی کا تعلق قدیم افریقی مذاہب سے ہے۔‏

یہوواہ کے گواہوں نے پاک کلام سے متعلق کتابیں باسا زبان میں بھی شائع کی ہیں۔‏ یہ زبان کیمرون میں بولی جاتی ہے۔‏

کیمرون کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ بہت ہی مہمان‌نواز ہوتے ہیں۔‏ جب اُن کے گھر کوئی مہمان آتا ہے تو وہ اُس سے بڑے خلوص سے ملتے ہیں اور اُس کو کھانا کھلاتے ہیں۔‏ اگر کوئی مہمان کھانا کھانے سے انکار کر دے تو میزبان بےعزتی محسوس کرتا ہے۔‏ لیکن اگر مہمان کھانا کھائے تو یہ میزبان کے لئے بڑے فخر کی بات ہوتی ہے۔‏

مہمان باری‌باری سب گھر والوں سے ملتا ہے اور اُن کا حال‌چال پوچھتا ہے۔‏ یہاں تک کہ وہ میزبان سے اُس کے مویشیوں کا حال بھی پوچھتا ہے۔‏ کیمرون کے رہنے والے جوزف بتاتے ہیں کہ ”‏جب مہمان جانے لگتا ہے تو میزبان اُس کے ساتھ تھوڑی دُور جاتا ہے اور اُس سے بات‌چیت کرتا ہے۔‏ پھر وہ اپنے مہمان کو خداحافظ کہہ کر واپس گھر آ جاتا ہے۔‏ اگر مہمان کے ساتھ ایسا نہ کِیا جائے تو اُسے بُرا لگتا ہے۔‏“‏

دریائےساناگامیں ڈونگیاں عام دیکھنے کو ملتی ہیں۔‏ اِن کے بادبان طرح‌طرح کے کپڑوں کو جوڑ کر بنائے جاتے ہیں۔‏

کبھی‌کبھار دوست ایک ہی تھال میں ہاتھ سے کھانا کھاتے ہیں۔‏ کیمرون میں اِس طرح مل کر کھانا کھانے کو اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔‏ اگر کبھی دوستوں میں اَن‌بن ہو جائے تو اُن کی صلح کرانے کے لئے اُن سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایک پلیٹ میں کھانا کھائیں۔‏ جب دوست اِس طرح کھانا کھاتے ہیں تو سب جان جاتے ہیں کہ اُن میں صلح ہو گئی ہے۔‏

کیمرون میں یہوواہ کے گواہوں کی ۳۰۰ سے زیادہ کلیسیائیں ہیں اور یہوواہ کے گواہ اِس ملک میں تقریباً ۶۵ ہزار لوگوں کو پاک کلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔‏