مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

یہوواہ کے گواہ اور دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

یہوواہ کے گواہ اور دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کا قتلِ‌عام—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 27 جنوری 2023ء کو پوری دُنیا میں بہت سے لوگ دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کے قتلِ‌عام کی یاد منائیں گے۔ شاید بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ تقریباً 75 سال پہلے خدا نے اِس خوف‌ناک واقعے کو کیوں ہونے دیا۔‏

 دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں پر بہت زیادہ اذیت ڈھائی گئی۔ لاکھوں یہودیوں کو باقاعدہ منصوبہ بنا کر قتل کِیا گیا۔ یہودیوں کے ساتھ ساتھ کئی اَور لوگوں کو بھی اذیت دی گئی اور اُنہیں قتل کِیا گیا۔ اِن میں یہوواہ کے گواہ بھی شامل تھے جنہیں اُن کے عقیدوں کی وجہ سے اذیت دی گئی۔‏

اچھے مستقبل کی اُمید

 بہت سے لوگوں کو ڈر ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کے قتلِ‌عام جیسا واقعہ پھر سے ہو سکتا ہے۔ لیکن خدا کے کلام میں ایک ایسے مستقبل کا وعدہ کِیا گیا ہے جہاں اِس طرح کے خوف‌ناک واقعات پھر کبھی نہیں ہوں گے۔‏

  •    ”‏[‏یہوواہ]‏ فرماتا ہے، ’‏مَیں اُن منصوبوں سے خوب واقف ہوں جو مَیں نے تمہارے لئے باندھے ہیں۔ یہ منصوبے تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ تمہاری سلامتی کا باعث ہوں گے، تمہیں اُمید دِلا کر ایک اچھا مستقبل فراہم کریں گے۔‘‏“‏—‏یرمیاہ 29:‏11‏، اُردو جیو ورشن۔‏ a

 یہ اُمید اُس وقت پوری ہوگی جب خدا بُرائی کو ختم کر دے گا اور اُس سارے نقصان کو ٹھیک کر دے گا جو اِس کی وجہ سے ہوا ہے۔ خدا بہت جلد .‏.‏.‏

  •    اُن لوگوں کو ختم کر دے گا جو دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔—‏امثال 2:‏22‏۔‏

  •    اُن لوگوں کے زخم بھر دے گا جو شدید تکلیف سے گزرے ہیں۔—‏مکاشفہ 21:‏4‏۔‏

  •    اُن لوگوں کو زمین پر زندہ کر دے گا جو فوت ہو گئے ہیں۔—‏یوحنا 5:‏28، 29‏۔‏

 آپ پاک کلام میں دی گئی اِس اُمید پر پورا بھروسا رکھ سکتے ہیں۔ مگر کیوں؟ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہم سے مُفت بائبل کورس کریں۔‏

a یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔—‏زبور 83:‏18‏۔‏