مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

روس کا یوکرین پر حملہ

روس کا یوکرین پر حملہ

 24 فروری 2022ء کو صبح سویرے روس کی فوج نے یوکرین پر حملہ کر دیا حالانکہ دُنیا کے سیاسی رہنماؤں نے اِس جنگ کو روکنے کی بہت کوشش کی۔ اِس جنگ کا پوری دُنیا پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟ اقوامِ‌متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرش نے کچھ دن پہلے کہا:‏ ”‏ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ اِس جنگ سے کتنا جانی اور مالی نقصان ہوگا اور یورپ اور پوری دُنیا کے امن‌وسلامتی پر کتنا بُرا اثر پڑے گا۔“‏

بائبل کے مطابق اِن واقعات کی کیا اہمیت ہے؟‏

  •   یسوع مسیح نے کہا تھا:‏ ”‏قومیں ایک دوسرے پر چڑھائی کریں گی اور سلطنتیں ایک دوسرے کے خلاف اُٹھیں گی۔“‏ (‏متی 24:‏7‏)‏ یہ دیکھنے کے لیے کہ آج جو جنگیں ہو رہی ہیں، اُن سے بائبل میں لکھی یسوع مسیح کی پیش‌گوئی کیسے پوری ہو رہی ہے، مضمون ”‏‏”‏آخری زمانے“‏ یا ’‏آخری وقت‘‏ کی نشانی کیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

  •   بائبل میں مکاشفہ کی کتاب میں جنگ کو ایک گُھڑسوار سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ ”‏لال سُرخ“‏ رنگ کے گھوڑے پر بیٹھا ہے اور جو ”‏زمین پر سے امن اُٹھا“‏ لیتا ہے۔ (‏مکاشفہ 6:‏4‏)‏ یہ دیکھنے کے لیے کہ یہ پیش‌گوئی ہمارے زمانے میں ہونے والی جنگ کے بارے میں کیسے پوری ہو رہی ہے، مضمون ”‏چار گُھڑسوار آخر کون ہیں؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

  •   دانی‌ایل کی کتاب میں شاہِ‌شمال اور شاہِ‌جنوب کے درمیان ہونی والی دُشمنی کے بارے میں پیش‌گوئی کی گئی ہے۔ (‏دانی‌ایل 11:‏25-‏45‏)‏ یہ جاننے کے لیے کہ ہم یہ کیوں کہہ سکتے ہیں کہ روس اور اُس کے اِتحادی شاہِ‌شمال کا کردار ادا کر رہے ہیں، ویڈیو ‏”‏دانی‌ایل 11 باب میں لکھی پیش‌گوئی کی تکمیل‏“‏ کو دیکھیں۔‏ a

  •   مکاشفہ کی کتاب میں ”‏خدا کے عظیم دن کی جنگ“‏ کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ (‏مکاشفہ 16:‏14،‏ 16‏)‏ لیکن یہ جنگ قوموں کے بیچ ہونے والی جنگ نہیں ہے جو ہم ابھی ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ مستقبل میں ہونے والی ہرمجِدّون کی جنگ کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لیے مضمون ”‏ہرمجِدّون کی جنگ کیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

کیا آپ مستقبل کے حوالے سے اچھی اُمید رکھ سکتے ہیں؟‏

  •   پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا ”‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف“‏ کر دے گا۔ (‏زبور 46:‏9‏)‏ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ خدا نے کس طرح کے مستقبل کا وعدہ کِیا ہے، مضمون ”‏خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

  •   یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے آنے کے لیے دُعا کریں۔ (‏متی 6:‏9، 10‏)‏ خدا کی بادشاہت ایک ایسی حکومت ہے جو آسمان سے زمین پر حکمرانی کرے گی اور اِس کی وجہ سے زمین پر خدا کی مرضی پوری ہوگی۔ خدا کی مرضی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ پوری زمین پر امن ہو‏۔ یہ جاننے کے لیے کہ خدا کی بادشاہت سے آپ کو کون کون سے فائدے ہو سکتے ہیں، ویڈیو ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏‏“‏ کو دیکھیں۔‏

 یوکرین میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ یہوواہ کے گواہ ہیں۔ دوسرے ملکوں میں رہنے والے یہوواہ کے گواہوں کی طرح یوکرین میں رہنے والے گواہ بھی سیاسی معاملوں میں کسی کی طرف‌داری نہیں کرتے اور جنگوں میں حصہ لینے سے اِنکار کرتے ہیں‏۔ (‏یوحنا 18:‏36‏)‏ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ سب لوگوں کو یہ ”‏خوش‌خبری“‏ سنا رہے ہیں کہ صرف خدا کی بادشاہت ہی اِنسانوں کے ہر مسئلے کو حل کر سکتی ہے جس میں جنگ بھی شامل ہے۔ (‏متی 24:‏14‏)‏ ہماری دلی خواہش ہے کہ بائبل میں اُمید کا جو پیغام دیا گیا ہے، اُس کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لیے آپ ہم سے رابطہ کریں‏۔‏

a اِس پیش‌گوئی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے مضمون ”‏آخری زمانے کے ”‏شاہِ‌شمال“‏‏“‏ اور مضمون ”‏آج کا شاہِ‌شمال کون ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏