مواد فوراً دِکھائیں

خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دے گی؟‏

پاک کلام کا جواب

 خدا کی بادشاہت تمام اِنسانی حکومتوں کی جگہ لے لے گی اور پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44؛‏ مکاشفہ 16:‏14‏)‏ اِس کے بعد خدا کی بادشاہت یہ کام انجام دے گی:‏

  •   بُرے لوگوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی جن کی خودغرضی کی وجہ سے ہم سب کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ”‏شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے۔“‏—‏امثال 2:‏22‏۔‏

  •   جنگوں کو ختم کر دے گی۔ ”‏[‏خدا]‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف کراتا ہے۔“‏—‏زبور 46:‏9‏۔‏

  •   زمین پر خوش‌حالی اور سلامتی لائے گی۔ ”‏تب ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے اِنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔“‏—‏میکاہ 4:‏4‏۔‏

  •   زمین کو فردوس بنا دے گی۔ ”‏ریگستان اور پیاسی زمین باغ باغ ہوں گے، بیابان ‏.‏.‏.‏ کھلِ اُٹھے گا۔“‏—‏یسعیاہ 35:‏1‏، اُردو جیو ورشن۔‏

  •   ہر شخص کو ایسا کام دے گی جس سے اُسے خوشی اور اِطمینان ملے۔ ”‏[‏خدا کے]‏ برگزیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدتوں تک فائدہ اُٹھائیں گے۔ اُن کی محنت بے‌سود نہ ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

  •   بیماریوں کا نام‌ونشان مٹا دے گی۔”‏وہاں کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

  •   بڑھاپے سے چھٹکارا دِلائے گی۔ ”‏پھر اُس کا جسم اِک بچہ کے جسم کی طرح تازہ ہو جائے گا؛ اور اُس کی جوانی بحال کر دی جائے گی۔ “‏—‏ایوب 33:‏25‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

  •   مُردوں کو زندہ کر دے گی۔”‏سب لوگ جو قبروں میں ہیں، [‏یسوع]‏ کی آواز سنیں گے اور نکل آئیں گے۔“‏—‏یوحنا 5:‏28، 29‏۔‏