مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اچھی راہنمائی حاصل کریں

اچھی راہنمائی حاصل کریں

ہدایت نمبر۱

اچھی راہنمائی حاصل کریں

اس ہدایت پر عمل کرنے کی اہمیت۔‏ جب ایک بچہ جنم لیتا ہے تو اُس کے والدین کے دل میں طرح طرح کے خیال آتے ہیں۔‏ برطانیہ میں رہنے والا بریٹ کہتا ہے:‏ ”‏جب مَیں باپ بنا تو مَیں بہت ہی خوش تھا۔‏ لیکن اس کے ساتھ ساتھ میرے دل میں ہول بھی اُٹھ رہے تھے کیونکہ مَیں جانتا تھا کہ اب مجھے ایک بھاری ذمہ‌داری نبھانی ہے اور مَیں خود کو اسے پورا کرنے کے قابل نہیں سمجھتا تھا۔‏“‏ ملک ارجنٹائن میں رہنے والی مونیکا کہتی ہے:‏ ”‏جب مَیں ماں بنی تو مجھے یہ فکر تھی کہ کیا مَیں اپنی بچی کی ضروریات پوری کر سکوں گی کہ نہیں؟‏ کیا مَیں اسے ایسی تربیت دے پاؤں گی جس کی بِنا پر وہ بڑی ہو کر کامیاب رہے گی؟‏“‏

کیا آپ ان والدین کی خوشیوں اور اُن کے خدشوں کو سمجھ سکتے ہیں؟‏ واقعی ایک بچے کی پرورش کرنا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے لیکن یہ بہت ساری خوشیاں بھی لاتا ہے۔‏ ایسا کرنے میں آپ کو پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سی ایسی باتیں بھی پیش آتی ہیں جن سے آپ مسرور ہوتے ہیں۔‏ ایک باپ نے کیا ہی سچ کہا کہ ”‏آپ بچے کی تربیت بار بار نئے سرے سے شروع نہیں کر سکتے۔‏“‏ چونکہ والدین کا اپنے بچوں کی صحت اور خوشی پر بڑا اثر ہے اس لئے وہ اپنے بچوں کی تربیت اور پرورش کرنے کے لئے عمدہ راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏

اس ہدایت پر عمل کرنا مشکل کیوں ہے؟‏ بچوں کی پرورش کرنے کے بارے میں لوگ بہت سی مختلف ہدایتیں دیتے ہیں۔‏ ایک زمانے میں جب شادی‌شُدہ جوڑوں کی اولاد پیدا ہوتی تو وہ جوڑا اپنے ماں‌باپ سے اس بچے کی پرورش کے سلسلے میں راہنمائی حاصل کرتا یا پھر اپنے مذہبی عقیدوں کے مطابق اس کی تربیت کرتا۔‏ لیکن آجکل بہت سے ممالک میں روایتی خاندان میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور لوگ مذہب کو اپنی زندگی میں اتنی اہمیت نہیں دیتے۔‏ اس وجہ سے بہت سے والدین اب بچوں کی پرورش کے سلسلے میں ماہرین سے راہنمائی طلب کرتے ہیں۔‏ یہ سچ ہے کہ ماہرین کی بعض ہدایتیں اچھی ہوتی ہیں۔‏ لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ ماہرین اس سلسلے میں مختلف اور متضاد رائے رکھتے ہیں اور وہ اپنی رائے جلد بدل بھی لیتے ہیں۔‏

آپ اس ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟‏ انسان کے خالق یہوواہ خدا سے بچوں کی پرورش کے سلسلے میں راہنمائی حاصل کریں۔‏ وہ بچوں کی تربیت کرنے کا بہترین طریقہ جانتا ہے۔‏ (‏اعمال ۱۷:‏۲۶-‏۲۸‏)‏ اُس کے کلام میں اس موضوع پر ہدایتیں پائی جاتی ہیں اور ایسے والدین کی مثالیں بھی دی گئی ہیں جو اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔‏ خدا کا وعدہ ہے کہ ”‏مَیں تجھے صلاح دوں گا۔‏ میری نظر تجھ پر ہوگی۔‏“‏—‏زبور ۳۲:‏۸‏۔‏

خدا والدین کو کونسی ہدایتیں دیتا ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۳ پر عبارت]‏

‏”‏سارے دل سے [‏یہوواہ]‏ پر توکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔‏“‏—‏امثال ۳:‏۵