مواد فوراً دِکھائیں

صفائی ستھرائی کے حوالے سے خدا کے قوانین سائنسی دریافتوں سے کہیں آگے

صفائی ستھرائی کے حوالے سے خدا کے قوانین سائنسی دریافتوں سے کہیں آگے

آج سے تقریباً 3500 سال پہلے بنی‌اِسرائیل ملک کنعان میں داخل ہوئے۔‏ اِس سے تھوڑا ہی عرصہ پہلے خدا نے اُن سے کہا کہ وہ اُنہیں اُن ”‏بُرے روگوں“‏ یعنی بیماریوں سے بچائے گا جو اُنہوں نے مصر میں دیکھی تھیں۔‏ (‏اِستثنا 7:‏15‏)‏ ایک طریقہ جس کے ذریعے خدانے ایسا کِیا،‏ وہ یہ تھا کہ اُس نے اُنہیں بیماریوں کی روک‌تھام اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی ہدایات دیں۔‏ اِس سلسلے میں ذرا کچھ مثالوں پر غور کریں۔‏

  • اُنہیں جو قوانین دیے گئے تھے،‏ اُن میں نہانے اور کپڑے دھونے پر زور دیا گیا تھا۔‏—‏احبار 15:‏4-‏27‏۔‏

  • اِنسانی فضلے کے متعلق خدا نے کہا تھا:‏ ”‏خیمہ‌گاہ کے باہر تُو کوئی جگہ ایسی ٹھہرا دینا جہاں تُو اپنی حاجت کے لئے جا سکے۔‏ اور اپنے ساتھ اپنے ہتھیاروں میں ایک میخ بھی رکھنا تاکہ جب باہر تجھے حاجت کے لئے بیٹھنا ہو تو اُس سے جگہ کھود لیا کرے اور لوٹتے وقت اپنے فضلہ کو ڈھانک دیا کرے۔‏“‏—‏اِستثنا 23:‏12،‏ 13‏۔‏

  • جن لوگوں کو چُھوت کی کوئی بیماری ہوتی تھی،‏ اُنہیں ایک عرصے کے لیے دوسروں سے الگ رکھا جاتا تھا۔‏ اگر کسی کی بیماری ٹھیک ہو جاتی تھی تو اُسے دوبارہ لوگوں کے ساتھ رہنے سے پہلے خود کو ”‏پاک“‏ کرنے کے لیے اپنے کپڑے دھونے ہوتے تھے اور غسل کرنا ہوتا تھا۔‏—‏احبار 14:‏8،‏ 9‏۔‏

  • جو شخص کسی لاش کو ہاتھ لگاتا،‏ اُسے بھی دوسروں سے الگ رکھا جاتا۔‏—‏احبار 5:‏2،‏ 3؛‏ گنتی 19:‏16‏۔‏

صحت‌وصفائی کے حوالے سے بنی‌اِسرائیل کو دیے گئے قوانین ایسے نظریات پر مبنی تھے جو سائنس نے کافی عرصے بعد پیش کیے۔‏

بنی‌اِسرائیل کے علاوہ دیگر قوموں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے دقیانوسی طورطریقے عام تھے۔‏ مثال کے طور پر .‏.‏.‏

  • ہر طرح کا کچرا گلیوں میں پھینک دیا جاتا تھا۔‏ گندے پانی،‏ آلودہ کھانے اور کچرے کی وجہ سے ہر طرف گندگی ہو جاتی تھی۔‏ اِس کے نتیجے میں بیماریوں کی شرح بڑھ جاتی تھی اور بہت سے بچے موت کے مُنہ میں چلے جاتے تھے۔‏

  • قدیم ڈاکٹر جراثیموں کے بارے میں بالکل بھی نہیں جانتے تھے اور اگر کوئی جانتا بھی تھا تو بہت کم۔‏ مصری لوگ علاج معالجے کے لیے اُلٹی سیدھی چیزیں اِستعمال کرتے تھے،‏ مثلاً چھپکلی کا خون،‏ حواصل نامی آبی پرندے کا فضلہ،‏ مرے ہوئے چوہے،‏ پیشاب،‏ پھپھوندی لگی ہوئی روٹی،‏ یہاں تک کہ اِنسانوں اور جانوروں کا فضلہ بھی۔‏

  • قدیم مصریوں کو دریائےنیل اور اِس سے نکلنے والی نہروں کے آلودہ پانی کو اِستعمال کرنے سے بہت سی بیماریاں لگتی تھیں۔‏ اِسی طرح آلودہ کھانا کھانے سے مصر میں بہت سے بچوں کو دست اور دیگر ایسی بیماریاں لگ جاتی تھیں جن کی وجہ سے وہ فوت ہو جاتے تھے۔‏

جہاں تک بنی‌اِسرائیل کی بات ہے تو وہ دوسری قوموں کے لوگوں کی نسبت زیادہ صحت‌مند رہتے تھے کیونکہ وہ اُن قوانین کی پابندی کرتے تھے جو خدا نے شریعت میں اُنہیں دیے تھے۔‏