مواد فوراً دِکھائیں

بائبل کی کتابوں کی تعارفی ویڈیوز

اِن ویڈیوز میں بائبل کی کتابوں کے پس منظر اور اِن میں پائے جانے والے پیغام کے بارے میں دلچسپ معلومات دی گئی ہیں۔ بائبل پڑھنے اور اِس کا مطالعہ کرنے کے لیے اِن ویڈیوز سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔‏

بائبل کا تعارف

بائبل کا مرکزی موضوع ہے کہ خدا کی بادشاہت کے ذریعے خدا کے نام پر لگے ہر اِلزام کو مٹا دیا جائے گا۔ غور کریں کہ بائبل کی ہر کتاب اِس موضوع کی طرف کیسے اِشارہ کرتی ہے۔‏

پیدایش کی کتاب کا تعارف

پیدایش کی کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ اِنسانوں کی اِبتدا کیسے ہوئی اور وہ کیسے گُناہ اور موت کی دَلدل میں پھنس گئے۔‏

خروج کی کتاب کا تعارف

خدا نے بنی‌اِسرائیل کو مصر کی غلامی سے نجات دِلائی اور اُنہیں اپنی چُنی ہوئی قوم بنایا۔‏

احبار کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ احبار کی کتاب میں کیسے ظاہر کِیا گیا ہے کہ خدا پاک ہے اور ہمارے لیے پاک رہنا کیوں ضروری ہے۔‏

گنتی کی کتاب کا تعارف

غور کریں کہ یہ کتنا ضروری ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات میں یہوواہ کے فرمانبردار رہیں اور اُن لوگوں کے لیے احترام دِکھائیں جنہیں اُس نے اپنے بندوں کی پیشوائی کرنے کے لیے مقرر کِیا ہے۔‏

اِستثنا کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ شریعت کے ذریعے یہوواہ خدا نے اپنے بندوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کی۔‏

یشوع کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ بنی‌اِسرائیل نے اُس ملک کو کیسے فتح کِیا جسے دینے کا خدا نے اُن سے وعدہ کِیا تھا اور پھر اُنہوں نے اِس ملک کو آپس میں کیسے بانٹا۔‏

قضاۃ کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب میں بنی‌اِسرائیل کے 12 قاضیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن کا ایمان بڑا مضبوط تھا اور جن کے ذریعے خدا نے اپنے بندوں کو ظالموں سے چھڑایا۔‏

رُوت کی کتاب کا تعارف

رُوت کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک نوجوان بیوہ نے اپنی بیوہ ساس کے لیے قربانیاں دیں اور کیسے یہوواہ نے اُن دونوں کو برکتیں دیں۔‏

1-‏سموئیل کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ کس طرح بنی‌اِسرائیل میں قاضیوں کے دَور کے بعد بادشاہوں کا دَور شروع ہوا۔‏

2-‏سموئیل کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ کس طرح بادشاہ داؤد نے خاکساری اور ایمان کی اِتنی اچھی مثال قائم کی کہ کروڑوں لوگ اُنہیں جانتے اور اُنہیں پسند کرتے ہیں۔‏

1-‏سلاطین کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ 1-‏سلاطین کی کتاب میں اُس دَور کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے جب سلیمان کی حکومت میں اِسرائیل میں بہت خوش‌حالی تھی لیکن پھر اِسرائیل کی حکومت دو سلطنتوں میں بٹ گئی۔‏

2-‏سلاطین کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ کیسے اِسرائیل کی شمالی سلطنت نے بُت پرستی کی وجہ سے یہوواہ کو چھوڑ دیا لیکن یہوواہ نے اُن لوگوں کو کیسے برکت دی جو پورے دل سے اُس کی عبادت کر رہے تھے۔‏

1-‏تواریخ کی کتاب کا تعارف

خدا کے بندے بادشاہ داؤد کے نسب‌نامے اور اُن کے بادشاہ بننے سے لے کر اُن کی موت تک کے واقعات کے بارے میں جانیے۔‏

2-‏تواریخ کی کتاب کا تعارف

دیکھیں کہ یہوداہ کے بادشاہوں کی تاریخ سے کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ کا وفادار رہنا بہت ضروری ہے۔‏

عزرا کی کتاب کا تعارف

یہوواہ نے اپنا وعدہ پورا کِیا کہ وہ اپنے بندوں کو بابل کی اسیری سے واپس لائے گا اور یروشلم میں اپنی عبادت دوبارہ سے شروع کرائے گا۔‏

نحمیاہ کی کتاب کا تعارف

نحمیاہ کی کتاب میں خدا کے بندوں کے لیے بہت خاص سبق ہیں۔‏

آستر کی کتاب کا تعارف

آستر کے زمانے میں ہونے والے زبردست واقعات سے اِس بات پر ہمارا ایمان بڑھتا ہے کہ یہوواہ ہمیں ہر طرح کی مشکل سے نکال سکتا ہے۔‏

ایوب کی کتاب کا تعارف

جو لوگ یہوواہ سے پیار کرتے ہیں، اُنہیں آزمائشوں کا سامنا ہوگا۔ ایوب کے واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہم آزمائشوں کے باوجود ثابت‌قدم رہ سکتے ہیں اور یہوواہ کی حکمرانی کی حمایت کر سکتے ہیں۔‏

زبور کی کتاب کا تعارف

زبور کی کتاب یہوواہ کی حکمرانی کی حمایت کرتی ہے اور اُن لوگوں کو اِس سے تسلی اور مدد ملتی ہے جو خدا سے پیار کرتے ہیں۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے خدا کی بادشاہت زمین کو فردوس بنا دے گی۔‏

اَمثال کی کتاب کا تعارف

اَمثال کی کتاب سے آپ کو زندگی کے ہر معاملے کے حوالے سے مشورے مل سکتے ہیں، پھر چاہے وہ کاروباری معاملے ہوں یا گھریلو معاملے۔‏

واعظ کی کتاب کا تعارف

بادشاہ سلیمان نے اُن چیزوں کے بارے میں بتایا جو واقعی اہم ہیں اور اِن کا موازنہ اُن چیزوں سے کِیا جو سچی دانش‌مندی سے ٹکراتی ہیں۔‏

غزلُ‌الغزلات کی کتاب کا تعارف

چرواہے کے لیے شُولیمی لڑکی کی اٹوٹ محبت کو ”‏یاہ کا شعلہ“‏ کہا گیا ہے۔ لیکن کیوں؟‏

یسعیاہ کی کتاب کا تعارف

یسعیاہ کی کتاب میں لکھی پیش‌گوئیاں ہمیشہ پوری ہوئی ہیں۔ اِن کو پڑھنے سے یہوواہ پر ہمارا اِعتماد بڑھتا ہے کہ وہ وعدوں کو پورا کرنے والا اور نجات دِلانے والا خدا ہے۔‏

یرمیاہ کی کتاب کا تعارف

یرمیاہ نبی نے اذیت کے باوجود یہوواہ خدا کا پیغام سنایا۔ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

نوحہ کی کتاب کا تعارف

اِس اِلہامی کتاب میں یرمیاہ نبی نے یروشلیم کی تباہی پر اپنے دُکھ کا اِظہار کِیا اور بتایا کہ خدا توبہ کرنے والوں پر رحم کرتا ہے۔‏

حِزقی‌ایل کی کتاب کا تعارف

حِزقی‌ایل نبی نے باغی یہودیوں کو بڑی دلیری سے خدا کے پیغام سنائے۔ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

دانی ایل کی کتاب کا تعارف

دانی ایل اور اُن کے ساتھی ہر طرح کے حالات میں خدا کے وفادار رہے۔ اُن کی مثال اور دانی ایل کی کتاب میں درج پیش گوئیوں پر غور کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏

ہوسیع کی کتاب کا تعارف

ہوسیع کی کتاب سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا کس طرح کی عبادت کو قبول کرتا ہے اور وہ توبہ کرنے والوں پر رحم کیسے کرتا ہے۔‏

یوایل کی کتاب کا تعارف

یوایل نبی نے یہوواہ کے دن کے بارے میں پیش‌گوئی کی اور یہ بھی بتایا کہ اِس سے بچنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا۔ اِس پیش‌گوئی پر دھیان دینا کتنا ضروری ہے؟‏

عاموس کی کتاب کا تعارف

عاموس نبی چرواہے تھے اور گولر کا پھل بٹورتے تھے لیکن یہوواہ خدا نے اُنہیں ایک بہت اہم کام کے لیے اِستعمال کِیا۔ اُن کی مثال سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

عبدیاہ کی کتاب کا تعارف

عبدیاہ کی کتاب کتابِ مُقدس کے عبرانی صحیفوں میں سب سے چھوٹی کتاب ہے۔ اِس کتاب میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ یہوواہ خدا کی حکمرانی ہمیشہ سربلند رہے گی۔‏

یُوناہ کی کتاب کا تعارف

یُوناہ نبی نے یہوواہ کی طرف سے اِصلاح کو قبول کِیا، اپنی ذمے‌داری کو پورا کِیا اور خدا کی شفقت اور رحم کے بارے میں ایک اہم سبق سیکھا۔ اُن کی زندگی کے واقعات پر غور کرنے سے آپ کے دل پر گہرا اثر ہوگا۔‏

میکاہ کی کتاب کا تعارف

میکاہ کی کتاب پر غور کرنے سے اِس بات پر ہمارا یقین پکا ہو جاتا ہے کہ یہوواہ ہم سے صرف اُن کاموں کی توقع کرتا ہے جو مناسب اور فائدہ مند ہیں۔‏

ناحوم کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب کے ذریعے اِس بات پر ہمارا اِعتماد مضبوط ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا اپنے وعدے کو ہمیشہ پورا کرتا ہے اور اُن لوگوں کو تسلی فراہم کرتا ہے جو اُس کی بادشاہت کے تحت امن اور نجات حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔‏

حبقوق کی کتاب کا تعارف

ہم اِس بات پر بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے بندوں کو نجات دِلانے کا صحیح وقت اور طریقہ جانتا ہے۔‏

صفنیاہ کی کتاب کا تعارف

ہمیں اِس سوچ سے کیوں بچنا چاہیے کہ یہوواہ کا دن نہیں آئے گا؟‏

حجی کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خدا کی عبادت کو اپنے ذاتی مفاد سے زیادہ اہمیت دینا کیوں ضروری ہے۔‏

زکریاہ کی کتاب کا تعارف

خدا نے بہت سی پیش‌گوئیاں اور رُویات کے ذریعے ماضی میں اپنے بندوں کی ہمت بڑھائی۔ اِن پیش‌گوئیوں کے ذریعے ہمیں بھی یہ حوصلہ ملتا ہے کہ یہوواہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔‏

ملاکی کی کتاب کا تعارف

اِس کتاب میں پیش گوئیوں کے ذریعے یہوواہ خدا کے لاتبدیل اصولوں، رحم اور محبت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دیکھیں کہ اِس میں ہمارے زمانے کے حوالے سے کون سے اہم سبق پائے جاتے ہیں۔‏

متی کی اِنجیل کا تعارف

متی کی اِنجیل کے متعلق دلچسپ معلومات جانیں جو چاروں اِنجیلوں میں سے پہلی اِنجیل ہے۔‏

مرقس کی اِنجیل کا تعارف

یہ اِنجیل چاروں اِنجیلوں میں سب سے چھوٹی ہے اور اِس میں مرقس نے اِس بات کی ایک جھلک دِکھائی ہے کہ یسوع مسیح مستقبل میں خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر کیسے حکمرانی کریں گے۔‏

لُوقا کی اِنجیل کا تعارف

دیکھیں کہ یسوع مسیح کی زندگی کے کون سے واقعات صرف لُوقا کی اِنجیل میں درج ہیں۔‏

یوحنا کی اِنجیل کا تعارف

یوحنا کی اِنجیل میں بتایا گیا ہے کہ یسوع مسیح کو اِنسانوں سے کتنی محبت ہے، وہ کتنے خاکسار ہیں اور یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہی مسیح یعنی خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں۔‏

رسولوں کے اعمال کا تعارف

مسیح کے اِبتدائی شاگردوں نے سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنانے کے لیے بہت محنت کی۔ اعمال کی کتاب کے ذریعے آپ کے دل میں بھی مُنادی کے کام کے لیے جوش اور جذبہ بڑھ سکتا ہے۔‏

رومیوں کے نام خط کا تعارف

رومیوں کے نام خط میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ خدا کتنا غیرجانب‌دار ہے اور یسوع مسیح پر ایمان رکھنا کتنا اہم ہے۔‏

کُرنتھیوں کے نام پہلے خط کا تعارف

اِس خط میں پولُس رسول نے مسیحیوں کو متحد رہنے، اپنے چال چلن کو پاک رکھنے، محبت کرنے اور مُردوں کے جی اُٹھنے پر ایمان رکھنے کے متعلق نصیحت کی۔‏

کُرنتھیوں کے نام دوسرے خط کا تعارف

یہوواہ خدا جو ”‏بڑی تسلی بخشتا ہے،“‏ اپنے بندوں کو طاقت دیتا ہے اور اُنہیں سنبھالتا ہے۔‏

گلتیوں کے نام خط کا تعارف

گلتیوں کے نام خط میں لکھی باتیں آج بھی اُتنی ہی فائدہ‌مند ہیں جتنی کہ اُس وقت جب یہ خط لکھا گیا تھا۔ اِن پر عمل کر کے تمام سچے مسیحی وفادار رہ سکتے ہیں۔‏

اِفسیوں کے نام خط کا تعارف

اِفسیوں کے نام خط میں بتایا گیا ہے کہ خدا کا مقصد ہے کہ وہ یسوع مسیح کے ذریعے زمین پر امن اور اِتحاد قائم کرے گا۔‏

فِلپّیوں کے نام خط کا تعارف

جب ہم مشکل وقت میں ثابت‌قدم رہتے ہیں تو اِس سے دوسروں کا حوصلہ بڑھ سکتا ہے۔‏

کُلسّیوں کے نام خط کا تعارف

جب ہم پاک کلام سے سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرتے ہیں؛ دل سے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں اور یسوع مسیح کے اعلیٰ رُتبے اور اِختیار کو تسلیم کرتے ہیں تو ہم یہوواہ خدا کو خوش کرتے ہیں۔‏

تھسلُنیکیوں کے نام پہلے خط کا تعارف

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم روحانی لحاظ سے جاگتے رہیں، ”‏سب باتوں کا جائزہ لیں“‏، ”‏ہر وقت دُعا کریں“‏ اور ”‏ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔“‏

تھسلُنیکیوں کے نام دوسرے خط کا تعارف

پولُس رسول نے یہوواہ کے دن کے آنے کے بارے میں تھسلُنیکے کے مسیحیوں کی سوچ کو درست کِیا اور اُن کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ اپنے ایمان پر قائم رہیں۔‏

تیمُتھیُس کے نام پہلے خط کا تعارف

پولُس رسول نے تیمُتھیُس کے نام پہلے خط میں کلیسیا کے اِنتظامات کے بارے میں بتایا اور جھوٹی تعلیمات اور پیسے سے پیار کرنے سے خبردار کِیا۔‏

تیمُتھیُس کے نام دوسرے خط کا تعارف

پولُس رسول نے تیمُتھیُس کی حوصلہ‌افزائی کی کہ وہ اچھی طرح سے خدا کی خدمت انجام دیتے رہیں۔‏

طِطُس کے نام خط کا تعارف

طِطُس کے نام خط میں اُن مسئلوں کا ذکر کِیا گیا ہے جو کریٹ کی کلیسیاؤں میں کھڑے ہوئے تھے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلیسیا میں بزرگ بننے کے لائق ٹھہرنے کے لیے بھائیوں کو کن شرائط پر پورا اُترنا چاہیے۔‏

فلیمون کے نام خط کا تعارف

اِس چھوٹے سے خط میں مسیحیوں کو خاکساری اور مہربانی ظاہر کرنے اور معاف کرنے جیسے عملی مشورے دیے گئے ہیں۔‏

عبرانیوں کے نام خط کا تعارف

مسیحیوں کی عبادت کا بندوبست یہودیوں کی ہیکل اور جانوروں کی قربانیوں سے کہیں اعلیٰ ہے۔‏

یعقوب کے خط کا تعارف

یعقوب نے خاص سبق سکھانے کے لیے ایسی چیزوں کی مثالیں دیں جن سے لوگ اچھی طرح واقف تھے۔‏

پطرس کے پہلے خط کا تعارف

پطرس کے پہلے خط میں یہ حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم خدا کی خدمت میں سخت محنت کریں اور اپنی ساری پریشانیاں اُس پر ڈال دیں۔‏

پطرس کے دوسرے خط کا تعارف

پطرس کے دوسرے خط میں یہ حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ اب جبکہ ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا اِنتظار کر رہے ہیں، ہم خدا کے وفادار رہیں۔‏

یوحنا کے پہلے خط کا تعارف

یوحنا کے خط میں ہمیں مسیح کے مخالف سے خبردار کِیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہمیں کس سے محبت کرنی چاہیے اور کس سے نہیں۔‏

یوحنا کے دوسرے خط کا تعارف

یوحنا کے دوسرے خط میں ہمیں یاد دِلایا گیا ہے کہ ہم سچائی کے مطابق چلتے رہیں اور خود کو دھوکے‌باز لوگوں سے محفوظ رکھیں۔‏

یوحنا کے تیسرے خط کا تعارف

یوحنا کے تیسرے خط میں مہمان‌نوازی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔‏

یہوداہ کے خط کا تعارف

یہوداہ نے ایسے لوگوں کو بے‌نقاب کِیا جو اپنی مکارانہ چالوں سے مسیحیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔‏

مکاشفہ کی کتاب کا تعارف

مکاشفہ کی کتاب میں درج شان‌دار رُویات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت کے ذریعے اِنسانوں اور زمین کے سلسلے میں خدا کا مقصد کیسے پورا ہوگا۔‏

شاید آپ یہ بھی دیکھنا چاہیں

کتابیں

خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام

بائبل کا مرکزی موضوع کیا ہے؟‏