کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔‏ وہ سب طرح‌طرح کے پس‌منظر سے تعلق رکھتے ہیں لیکن پھر بھی اُن میں اِتحاد پایا جاتا ہے۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

خدا کی مرضی کیا ہے؟‏

خدا چاہتا ہے کہ سب لوگ اُس کی مرضی سے واقف ہو جائیں۔‏ خدا کی مرضی کیا ہے؟‏ اور آج‌کل کون لوگ دوسروں کو خدا کی مرضی کے بارے میں بتاتے ہیں؟‏

سبق 1

یہوواہ کے گواہ کس قسم کے لوگ ہیں؟‏

آپ یہوواہ کے گواہوں کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟‏

سبق 2

ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟‏

اُن وجوہات پر غور کریں جن کی بِنا پر ہم نے نام یہوواہ کے گواہ اپنایا ہے۔‏

سبق 3

بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏

ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھتے ہیں کہ ہمارے تمام عقیدے بائبل کے مطابق ہیں؟‏

سبق 4

ہم نے بائبل کا اپنا ترجمہ کیوں شائع کِیا؟‏

یہ ترجمہ کس لحاظ سے بائبل کے دوسرے ترجموں سے فرق ہے؟‏

سبق 5

ہمارے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کون‌سے فائدے ہوں گے؟‏

ہم پاک صحیفوں پر غور کرنے اور ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے باقاعدگی سے جمع ہوتے ہیں۔‏ ہم آپ کو بھی اپنے اجلاس پر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔‏

سبق 6

ہمیں آپس میں میل‌جول رکھنے سے کون‌سے فائدے ہوتے ہیں؟‏

پاک کلام میں مسیحیوں کی حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ وہ آپس میں میل‌جول رکھیں۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو کون‌سے فائدے ہوں گے۔‏

سبق 7

ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے اِجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏ جب آپ ہمارے اجلاسوں پر آئیں گے تو آپ اِس بات سے متاثر ہوں گے کہ وہاں خدا کے کلام سے کتنی اچھی تعلیم دی جاتی ہے۔‏

سبق 8

ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟‏

کیا خدا اِس بات پر توجہ دیتا ہے کہ ہم کیا پہنتے ہیں؟‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ ہم لباس اور بناؤسنگھار کے سلسلے میں پاک کلام کے کن اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔‏

سبق 9

آپ اجلاسوں کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں سے پورا فائدہ حاصل کرنے کے لئے آپ اِن کی تیاری کر سکتے ہیں۔‏

سبق 10

خاندانی عبادت کیا ہے؟‏

آئیں،‏ دیکھیں کہ اِس بندوبست کے ذریعے آپ خدا کے اور اپنے گھر والوں کے زیادہ قریب کیسے ہو سکتے ہیں۔‏

سبق 11

ہم بڑے اجتماعوں پر کیوں جاتے ہیں؟‏

ہر سال ہمارے تین بڑے اجتماع ہوتے ہیں۔‏ اِن پر جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

سبق 12

ہم خدا کا پیغام کیسے پھیلاتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ خوشخبری کی مُنادی کے کام کے سلسلے میں یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔‏ وہ یہ کام کس طرح انجام دے رہے ہیں؟‏

سبق 13

پہل‌کار کیا کرتے ہیں؟‏

کچھ یہوواہ کے گواہ مہینے میں 30،‏ 50 یا اِس سے زیادہ گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کرتے ہیں۔‏ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟‏

سبق 14

پہل‌کاروں کو تربیت حاصل کرنے کے کون‌سے موقعے دئے جاتے ہیں؟‏

جو یہوواہ کے گواہ کُل‌وقتی طور پر پاک کلام کا پیغام سناتے ہیں،‏ اُن کو کون سی خاص تربیت دی جاتی ہے؟‏

سبق 15

کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

کلیسیا کے بزرگ ایسے پُختہ آدمی ہیں جو خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے میں تجربہ رکھتے ہیں اور کلیسیا کی پیشوائی اور رہنمائی کرتے ہیں۔‏ وہ کلیسیا کی مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

سبق 16

کلیسیا میں خادموں کا کیا کردار ہے؟‏

خادم،‏ کلیسیا میں ایسی ذمےداریاں سنبھالتے ہیں جن سے کلیسیا کو بڑا فائدہ ہوتا ہے۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ وہ کلیسیا میں کون‌سے کام کرتے ہیں۔‏

سبق 17

حلقے کے نگہبان ہمارے لئے کیا کرتے ہیں؟‏

حلقے کے نگہبان کلیسیاؤں کا دورہ کیوں کرتے ہیں؟‏ آپ اُن کے دورے سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏

سبق 18

ہم مصیبت کے وقت اپنے بہن‌بھائیوں کی مدد کیسے کرتے ہیں؟‏

جب کوئی آفت آتی ہے تو ہم فوراً اپنے اُن بہن‌بھائیوں کی مدد کرتے ہیں جو آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔‏ ہم کن طریقوں سے ایسا کرتے ہیں؟‏

سبق 19

وفادار اور سمجھ‌دار غلام کون ہے؟‏

یسوع مسیح نے وعدہ کِیا تھا کہ وہ ایک ایسے غلام کو مقرر کریں گے جو سچے مسیحیوں کو روحانی خوراک یعنی خدا کا علم مہیا کرے گا۔‏ یہ غلام ایک ہی شخص نہیں بلکہ لوگوں کا ایک گروہ ہے۔‏ اِس گروہ میں کون لوگ شامل ہیں؟‏

سبق 20

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏

پہلی صدی عیسوی میں یروشلیم میں رسولوں اور بزرگوں کی ایک جماعت تھی جو کلیسیاؤں کی پیشوائی کرتی تھی۔‏ آج‌کل کون لوگ یہ کردار ادا کرتے ہیں؟‏

سبق 21

بیت‌ایل کیا ہے؟‏

بیت‌ایل ایک ایسا مرکز ہے جس میں ایک بہت اہم کام کو فروغ دیا جاتا ہے۔‏ ذرا اُن لوگوں کے بارے میں پڑھیں جو بیت‌ایل میں کام کرتے ہیں۔‏

سبق 22

برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏

کوئی بھی شخص ہمارے برانچ کے دفتروں کو دیکھنے آ سکتا ہے۔‏ ہم آپ کو بھی ایسا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔‏

سبق 23

لکھنے اور ترجمہ کرنے کا کام کیسے کِیا جاتا ہے؟‏

ہم 750 سے زیادہ زبانوں میں کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔‏ ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیوں کرتے ہیں؟‏

سبق 24

ہماری تنظیم کے اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟‏

جب پیسوں کی بات آتی ہے تو ہماری تنظیم کس لحاظ سے دوسرے مذاہب سے فرق ہے؟‏

سبق 25

ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہوں کی عبادت‌گاہوں میں کیا تعلیم دی جاتی ہے؟‏ آئیں،‏ دیکھیں۔‏

سبق 26

ہم اپنی عبادت‌گاہوں کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

اپنی عبادت‌گاہ کو صاف‌ستھری اور اچھی حالت میں رکھنے سے ہم خدا کے نام کی بڑائی کرتے ہیں۔‏ عبادت‌گاہ کی صفائی کے لئے کون‌سے بندوبست کئے جاتے ہیں؟‏

سبق 27

عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏

کیا آپ خدا کے کلام کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لئے کچھ تحقیق کرنا چاہتے ہیں؟‏ ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری میں آپ کو ایسی کتابیں ملیں گی جو تحقیق کرنے میں آپ کے بڑے کام آئیں گی۔‏

سبق 28

ہماری ویب‌سائٹ پر کون‌سی معلومات ہے؟‏

آپ یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے عقیدوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور کچھ اہم سوالوں کے بارے میں پاک کلام کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔‏

کیا آپ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلیں گے؟‏

یہوواہ خدا آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔‏ آپ یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ اُس کی مرضی پر چلنا چاہتے ہیں؟‏