مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 115

یہوواہ کا صبر

یہوواہ کا صبر

‏(‏2-‏پطرس 3:‏15‏)‏

  1. 1.‏ اَے باپ یہوواہ، تُو قادر ہے

    کرتا ہے پیار تُو نیکی سے

    پر ہر سُو پھیلی ہے بُرائی

    دیتے ہیں لوگ ہر روز دُہائی

    کہتے ہیں وہ تُو دیر کرتا ہے

    لیکن اِنصاف کا دن تو ہے طے

     

    شکرگزار ہیں ہم تیرے

    کہ لیتا ہے کام تُو صبر سے

  2. 2.‏ تیرے نزدیک ہزار سال کیا ہیں؟‏

    محض ہوا کا جھونکا ہیں

    روزِ عظیم جلد آئے گا

    پھر تُو عدالت کرے گا

    روک رکھا ہے تُو نے اپنا ہاتھ

    کہ پا سکیں بدکار بھی نجات

     

    شکرگزار ہیں ہم تیرے

    کہ لیتا ہے کام تُو صبر سے