مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

زمین کو تباہ کِیا جا رہا ہے—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

زمین کو تباہ کِیا جا رہا ہے—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 ‏”‏ہم ماحولیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔‏ بہت جلد بڑے بڑے شہر پانی میں ڈوب جائیں گے،‏ اچانک سے شدید گرمی پڑے گی،‏ خوف ناک طوفان آئیں گے،‏ پانی کی شدید کمی ہوگی اور پودوں او ر جانوروں کی لاکھوں قسمیں ختم ہو جائیں گی۔‏ ایسا نہیں ہے کہ ہم مسئلے کو بڑھا چڑھا کر بتا رہے ہیں۔‏ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہم جس طرح سے توانائی کو پیدا کر رہے اور اِستعمال کر رہے ہیں،‏ اُس کا یہی نتیجہ نکلے گا۔“‏‏—‏اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی تقریر جو اُنہوں نے 4 اپریل 2022ء کو شائع ہونے والی”‏بین الحکومتی کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی“‏ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کی۔‏

 ‏”‏سائنس دانوں نے خبردار کِیا ہے کہ اگلے کچھ سالوں میں ‏[‏امریکہ کے]‏ 423 نیشل پارکس یعنی تقریباً تمام نیشل پارکس کو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان پہنچے گا،‏ خاص طور پر بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت کی وجہ سے۔‏ ہمیں ایسی آفتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسی بائبل میں بتائی گئی ہیں جیسے کہ آگ لگنا،‏ سیلاب آنا،‏ برف پگھلنا،‏ سطحِ سمندر بلند ہونا اور شدید گرمی پڑنا۔“‏‏—‏ییلو سٹون میں سیلاب کی تباہ کاریاں—‏آنے والی مشکلوں کی ایک نشانی، دی نیو یارک ٹائمز،‏ 15 جون 2022ء۔‏

 کیا زمین کے ماحولیاتی مسائل حل ہو سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کون اِنہیں حل کرے گا؟ آئیے، دیکھیں کہ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے۔‏

ماحولیاتی تباہی کی پیش گوئی

 پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا ‏’‏اُن کو تباہ کر دے گا جو زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔‘‏ (‏مکاشفہ 11:‏18‏)‏ اِس آیت سے تین باتیں پتہ چلتی ہیں:‏

  1.  1.‏ اِنسانوں کی وجہ سے زمین کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔‏

  2.  2.‏ زمین کو تباہ کرنے کا سلسلہ رُک جائے گا۔‏

  3.  3.‏ کوئی اِنسان نہیں بلکہ خدا زمین کے ماحولیاتی مسائل کو حل کرے گا۔‏

زمین کا مستقبل بہت اچھا ہوگا!‏

 پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏زمین ہمیشہ قائم رہتی ہے۔“‏ (‏واعظ 1:‏4‏)‏ زمین ہمیشہ آباد رہے گی۔‏

  •   ”‏صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“‏—‏زبور 37:‏29‏۔‏

 خدا اُس نقصان کو پوری طرح سے ٹھیک کر دے گا جو زمین کو پہنچا ہے۔‏

  •   ”‏بیابان اور ویرانہ خوش ہوں گے؛ صحرا بھی خوش ہوگا اور پھولے گا۔ زعفران کی مانند اُس میں بہار آئے گی:‏ وہ نہایت شادمان ہوگا اور خوشی سے چلّا اُٹھے گا۔“‏—‏یسعیاہ 35:‏1‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏