مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع:‏ پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

‏”‏مَیں کھانا خریدنے گیا لیکن مجھے صرف بسکٹ ملے اور اُن کی قیمت بھی 10 ہزار گُنا بڑھ چکی تھی۔‏ اگلے دن دُکانوں پر کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں بچی تھی۔‏“‏—‏پال،‏ زمبابوے۔‏

‏”‏میرے شوہر نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے چھوڑ رہے ہیں۔‏ مجھے لگا کہ مَیں اُن کی بےوفائی برداشت نہیں کر پاؤں گی۔‏ مجھے یہ فکر کھائے جا رہی تھی کہ میرے بچوں کا کیا بنے گا؟‏“‏—‏جینٹ،‏ ریاستہائے متحدہ امریکہ۔‏

‏”‏جب سائرن بجنے لگتے ہیں تو مَیں بھاگ کر کہیں پناہ لے لیتی ہوں اور زمین پر لیٹ جاتی ہوں۔‏ پھر راکٹ پھٹنے لگتے ہیں۔‏ اِس کے بعد گھنٹوں تک میرے ہاتھ کانپتے رہتے ہیں۔‏“‏—‏الونا،‏ اِسرائیل۔‏

ہم پریشانیوں،‏ خدشوں اور وسوسوں کے دَور میں رہ رہے ہیں۔‏ یہ واقعی ”‏بُرے دن“‏ ہیں۔‏ (‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏)‏ بہت سے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی،‏ خاندانی مسائل،‏ جنگوں،‏ وباؤں،‏ قدرتی آفتوں اور ہول‌ناک حادثوں کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔‏ اِس کے علاوہ لوگوں کو طرح طرح کی فکریں بھی کھاتی رہتی ہیں،‏ مثلاً ”‏کیا مجھے کینسر ہے؟‏“‏ ”‏کیا میرے پوتے پوتیوں کا مستقبل اچھا ہوگا؟‏“‏ وغیرہ۔‏

سچ ہے کہ کبھی کبھار ہم سب تھوڑا بہت پریشان ہو جاتے ہیں۔‏ مثال کے طور پر تقریر یا اِمتحان دیتے وقت یا ملازمت کے لیے اِنٹرویو دیتے وقت تھوڑی بہت ٹینشن فطری ہے۔‏ دیکھا جائے تو خوف محسوس کرنا فائدہ‌مند بھی ہے کیونکہ یوں ہم خطرناک صورتحال سے بچنے کے لیے کچھ کرتے ہیں۔‏ البتہ حد سے زیادہ پریشان ہونا یا مسلسل پریشان رہنا نقصان‌دہ ہوتا ہے۔‏ حال ہی میں 68 ہزار لوگوں کا جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ہر وقت تھوڑا بہت پریشان رہنا بھی نقصان‌دہ ہوتا ہے کیونکہ اِس سے جلد مرنے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔‏ یسوع مسیح نے کیا ہی سچ کہا کہ ”‏تُم میں ایسا کون ہے جو فکر کر کے اپنی عمر میں ایک گھڑی بھی بڑھا سکے؟‏“‏ اور واقعی فکر کرنے سے کوئی شخص اپنی زندگی کو بڑھا نہیں سکتا۔‏ اِسی لیے یسوع مسیح نے ہدایت دی کہ ”‏فکر نہ کرنا۔‏“‏ (‏متی 6:‏25،‏ 27‏)‏ لیکن کیا اِس ہدایت پر عمل کرنا ممکن ہے جبکہ حالات اِتنے خراب ہیں؟‏

جی ہاں۔‏ لیکن یہ تبھی ممکن ہوگا جب ہم سمجھ‌داری سے کام لیں گے،‏ خدا پر مضبوط ایمان رکھیں گے اور اچھے مستقبل کی اُمید رکھیں گے۔‏ ہو سکتا ہے کہ ہم فی‌الحال مشکل صورتحال کا سامنا نہ کر رہے ہوں لیکن حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔‏ آئیں،‏ دیکھتے ہیں کہ پال،‏ جینٹ اور الونا اپنی پریشانیوں سے کیسے نمٹ پائے۔‏