مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

اِن تصویروں میں کیا فرق ہے؟‏

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ پہلی تصویر اور دوسری تصویر میں کون‌سی تین باتیں فرق ہیں؟‏ نیچے دی گئی لائنوں پر جواب لکھیں۔‏ پھر تصویروں میں رنگ بھریں۔‏ اشارہ:‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۱-‏۳،‏ ۶-‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

۱ ․․․․․‏

۲ ․․․․․‏

۳ ․․․․․‏

۴.‏ کون‌سی تصویر صحیح ہے،‏ الف یا ب؟‏

اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

یہوواہ خدا ایک شخص میں کیا دیکھتا ہے؟‏ اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ ”‏[‏یہوواہ]‏ دل پر نظر کرتا ہے“‏؟‏

اشارہ:‏ یرمیاہ ۱۷:‏۱۰ کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا ایک شخص کی خوبصورتی کو کتنا اہم سمجھتا ہے؟‏

اشارہ:‏ امثال ۱۱:‏۲۲؛‏ ۳۱:‏۳۰؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۳،‏ ۴ کو پڑھیں۔‏

کون‌سی خوبیاں آپ کو خدا کی نظر میں خوبصورت بنا سکتی ہیں؟‏

اشارہ:‏ لوقا ۱۰:‏۲۷؛‏ ۲-‏پطرس ۱:‏۵-‏۸ کو پڑھیں۔‏

مل کر کریں:‏

گلتیوں ۵:‏۲۲،‏ ۲۳ کو پڑھیں۔‏ اِن آیتوں میں درج نو خوبیوں کو الگ‌الگ پرچیوں پر لکھیں۔‏ پھر اِن میں سے ایک پرچی اپنے گھر والوں میں سے کسی کی کمر پر چپکا دیں۔‏ اُسے پتہ نہیں چلنا چاہئے کہ پرچی پر کون‌سی خوبی لکھی ہوئی ہے۔‏ وہ سوال کرکے بوجھے کہ پرچی پر کیا لکھا ہے۔‏ باقی اُس کے سوالوں کا جواب صرف ہاں یا نہیں میں دیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

بائبل کارڈ ۱۳ ایوب

سوال

‏(‏الف)‏ ایوب کے کُل ____ بیٹے اور ____ بیٹیاں تھیں۔‏

‏(‏ب)‏ شیطان نے ایوب سے کیا کچھ چھین لیا؟‏

‏(‏ج)‏ ایوب کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏مَیں مرتے دم تک .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا ایوب کا زمانہ ۱۶۰۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ عوض میں رہتے تھے۔‏

مصر

ملک کنعان

عوض

ایوب

معلومات:‏

ایوب خدا کی نظر میں ایک ”‏کامل اور راست‌باز“‏ شخص تھے۔‏ (‏ایوب ۱:‏۸‏)‏ حالانکہ اُن کی بیوی اور دوستوں نے اُن پر بہت دباؤ ڈالا کہ وہ یہوواہ خدا کی عبادت کرنا چھوڑ دیں لیکن ایوب خدا کے وفادار رہے۔‏ (‏ایوب ۱:‏۲۰-‏۲۲؛‏ ۲:‏۹،‏ ۱۰‏)‏ یہوواہ خدا نے انعام میں اُن کو بہت سی برکتیں دیں۔‏ اِس بات پر غور کرنے سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے کہ ہم بھی مشکلات میں خدا کے وفادار رہیں۔‏—‏ایوب ۴۲:‏۱۲-‏۱۷؛‏ یعقوب ۵:‏۱۱‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ۱۴،‏ ۶۔‏—‏ایوب ۱:‏۲؛‏ ۴۲:‏۱۳‏۔‏

‏(‏ب)‏ اُن کے مویشی،‏ نوکر،‏ بچے اور صحت۔‏—‏ایوب ۱:‏۱۳-‏۱۹؛‏ ۲:‏۴-‏۷‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا۔‏“‏—‏ایوب ۲۷:‏۵‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۴ سموئیل

سوال

‏(‏الف)‏ سموئیل کے ابو کا نام _______ اور امی کا نام ______ تھا۔‏

‏(‏ب)‏ یہوواہ خدا نے سموئیل سے کون‌کون‌سی کتابیں لکھوائیں؟‏

‏(‏ج)‏ بائبل کے اِس بیان کو مکمل کریں:‏ ”‏وہ لڑکا سموئیلؔ خداوند کے حضور .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا سموئیل کا زمانہ ۱۱۰۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ رامہ میں پیدا ہوئے اور سیلا میں رہنے لگے

رامہ

سیلا

یروشلیم

سموئیل

معلومات:‏

جب سموئیل چھوٹے تھے تو اُن کے ماں‌باپ نے اُنہیں ”‏[‏یہوواہ]‏ کو دے دیا۔‏“‏ سموئیل کے والدین نے اُن کے دل میں یہ خواہش ڈالی کہ وہ ساری زندگی یہوواہ خدا کی خدمت کریں۔‏ (‏۱-‏سموئیل ۱:‏۲۴،‏ ۲۸‏)‏ حالانکہ خدا کی خدمت کرنے والے کچھ کاہن بہت بُرے کام کر رہے تھے لیکن سموئیل یہوواہ خدا کے وفادار رہے۔‏ اُنہوں نے دلیری سے کام لیا اور کبھی بےایمانی نہیں کی۔‏—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۲۲-‏۲۶؛‏ ۳:‏۱۸،‏ ۱۹؛‏ ۱۲:‏۲-‏۵،‏ ۱۷،‏ ۱۸‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ القانہ اور حنّہ۔‏—‏۱-‏سموئیل ۱:‏۱۹،‏ ۲۰‏۔‏

‏(‏ب)‏ قضاۃ،‏ روت اور سموئیل کی پہلی کتاب کا کچھ حصہ۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ بڑھتا گیا۔‏“‏—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۲۱‏۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب‌سائٹ www.isa4310.com کو دیکھیں۔‏

● جواب صفحہ ۲۸ پر ہیں۔‏

صفحہ ۳۰ کے جواب

۱.‏ ایک تصویر میں بکری ہے اور دوسری تصویر میں گائے ہے۔‏

۲.‏ ایک تصویر میں بیٹی ہے جبکہ دوسری تصویر میں بیٹی نہیں ہے۔‏

۳.‏ ایک تصویر میں مشک ہے جبکہ دوسری تصویر میں سینگ ہے جس میں تیل بھرا ہوا ہے۔‏

۴.‏ ب